پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور مشہور اداکارہ منال خان کی سوئمنگ کرتے ہوئے نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ منال خان کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ان کو اپنے شوہر کے ہمراہ سوئمنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ احسن محسن اکرام اپنی اہلیہ اداکارہ منال خان کی ویڈیو بنانے میں مصروف ہے جبکہ منال خان تیراکی کرتے کیمرے کی طرف آرہی ہیں۔
منال خان کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور مشہور اداکارہ منال خان انسٹا گرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں۔