اداکارہ عظمیٰ خان کو وائرل ویڈیو پر شدید تنقید کا سامنا کیوں؟

اداکارہ عظمیٰ خان کو وائرل ویڈیو پر شدید تنقید کا سامنا کیوں؟


پاکستان کی معروف اداکارہ عظمیٰ خان کی نئی وائرل ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کا شکار ہو گئی۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کے شوہر عثمان ملک کی ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں عظمیٰ خان ایک قوالی نائٹ پر موجود ہیں جس میں ان کے شوہر عثمان ملک کو قوالی کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اسی دوران وہ اپنی اہلیہ عظمیٰ خان پر نوٹوں کی برسات کر رہے ہیں۔

ویڈیو کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ اداکارہ حاملہ ہیں اور اسی خوشی میں عثمان ملک ان پر پیسوں کی بارش کر رہے ہیں۔

اس وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین عثمان ملک کو سخت تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔

صارفین کے مطابق وہ اس طرح سے پیسے پھینک کر دنیا کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ وہ پیسوں سے کچھ بھی خرید سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ 2020ء میں ملک ریاض کی بیٹیوں کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے اداکارہ و ماڈل عظمیٰ خان کو عثمان ملک کے ساتھ تعلقات میں ہونے کی وجہ سے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

اداکارہ عظمیٰ خان نے پاکستان کی معروف فلم ’وار‘ میں شان کے ساتھ ڈیبیو کیا اس کے بعد وہ ’یلغار‘ اور ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کے دونوں پارٹس میں بھی دکھائی دیں، اس کے علاوہ انہوں نے فلم ’تیری میری لو اسٹوری‘ میں بھی کام کیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں