پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل سوہائے علی ابڑو نے بیٹی کی خوبصورت ویڈیو شئیر کردی۔
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے اپنے شوہر کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔
شئیر کی گئی ویڈیو میں بیٹی کے اپنے والد کے ہمراہ چند یاد گار لمحوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔
سوہائے علی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ کول ڈیڈی کو ہیپی برتھ ڈے، آپ کی بدولت ہماری زندگی میں ہر چیز بہت زیادہ خوبصورت ہوگئی ہے اور ہم نے حقیقی خوشی کو پالیا ہے۔، ہم دونوں آپ سے بہت زیادہ پیار کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ سوہائے علی ابڑو شادی کے بعد سے اسکرین پر کم نظر آرہی ہیں۔