پاکستان کی نامور اداکارہ حنا الطاف نے اپنے ساتھ ایک بچی کی خوبصورت تصویر پوسٹ کر دی۔
یاد رہے کچھ دنوں قبل اداکارہ نے اپنی خوبصورت تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھی جسے دیکھ کر ایک بچی نے اداکارہ جیسا لباس زیب تن کر کے فوٹو شوٹ کروایا ہے۔
حنا الطاف کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں بچی کو دیکھا جاسکتا ہے جو بہت خوبصورت لگ رہی ہے۔
واضح رہے کہ حنا الطاف نے پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیمشن میں لکھا کہ بچی بے حد خوبصورت لگ رہی ہے۔