اداکارہ ایمان سلیمان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

اداکارہ ایمان سلیمان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں


کراچی: 

ماڈل و اداکارہ ایمان سلیمان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

فلم ’’زندگی تماشا‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ماڈل و اداکارہ ایمان سلیمان سید جمیل حیدر رضوی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

دونوں کے نکاح کے تقریب گزشتہ روز سادگی سے منعقد ہوئی۔ ایمان سلیمان اورجمیل رضوی نے نکاح کی تصاویراپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرکے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ ایمان  نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہم دونوں اب ’’محرم‘‘ ہیں۔

رہے کہ ایمان سلیمان نے 2017 میں ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا تھا تاہم گزشتہ برس انہیں اس وقت شہرت ملی جب انہوں نے ’’می ٹو‘‘ مہم کی حمایت کرتے ہوئے لکس اسٹائل ایوارڈز کا بائیکاٹ کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ وہ کسی ایسے شخص کے ساتھ نامزد نہیں ہونا چاہتیں جس پر کسی خاتون کے ساتھ جنسی ہراسانی کا الزام ہو۔


اپنا تبصرہ لکھیں