اداکارہ انجمن کا طلاق سے متعلق بیان سامنے آگیا


لاہور: 

ماضی کی معروف اداکارہ انجمن شاہین کو ان کے شوہر نے ایک طلاق دی ہے تاہم اداکارہ نے خبروں کی تردید کی ہے۔

وسیم علی عرف لکی علی نے اداکارہ انجمن شاہین سے گزشتہ سال جولائی میں پسند کی شادی کی تھی لیکن اطلاعات ہیں کہ وسیم علی نے انجمن کو ایک طلاق دے دی ہے جس کی تصدیق لکی علی اور انجمن کے مشترکہ فلمی دوست نے بھی کی ہے۔ وسیم علی نے خود بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انجمن کو پہلی طلاق دے دی ہے تاہم انہوں نے طلاق کی وجوہات بتانے سے انکار کیا۔

دوسری جانب اداکارہ انجمن نے طلاق کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اپنے شوہر وسیم کے ہمراہ رواں ہفتے عمرے کی ادائیگی کے لیے جارہی ہوں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ اللہ پاک جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو ہدایت دے۔

ذرائع کے مطابق دونوں کے درمیان کافی عرصے سے اختلافات چل رہے تھے اس حوالے سے لکی علی اور انجمن کے مشرکہ فلمی دوست نے بھی طلاق دئیے جانے کی تصدیق کی ہے۔

میں نے اس عمر میں شادی کے لیے اپنے بچوں سے پہلے اجازت لی ہے، اداکارہ انجمن (فوٹو: فائل)

یہ پڑھیں: اداکارہ انجمن 64 سال کی عمرمیں ایک بارپھررشتہ ازدواج میں منسلک

واضح رہے کہ وسیم علی عرف لکی علی اور انجمن گزشتہ سال جون میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جب کہ  انجمن شاہین کو اُن کے شوہروسیم لکی نے حق مہرکے طور پر دو کروڑ روپے، ہنڈا کار، دو کنال کا گھر، اسلام آباد کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 20 پلاٹس دیئے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں