اداکارہ اشنا شاہ زلزلہ زدگان کا مذاق اڑانے پر فرانسیسی جریدے پر برس پڑیں

اداکارہ اشنا شاہ زلزلہ زدگان کا مذاق اڑانے پر فرانسیسی جریدے پر برس پڑیں


پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اور بے باک اداکارہ اشنا شاہ ترک زلزلہ زدگان کا مذاق اڑانے پر فرانسیسی جریدے چارلی ہیبڈو کیخلاف پھٹ پڑیں۔

توہین رسالت پر مبنی کارٹون چھاپنے والے بدنام زمانہ فرانسیسی میگزین نے کارٹون چھاپ کر ترک زلزلہ زدگان کا مذاق اڑایا تھا۔

اداکارہاشنا شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ چارلی ہیبڈو ایک بدنام، نسل پرست اور فاشسٹ اشاعت ہے، ایسی تباہی کا مذاق اڑانے کے لیے بیمار ذہنیت کی نچلی ترین سطح کی ضرورت ہوتی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ یہ افسوسناک سے بڑھ کر ہے، یہ میلے پن کو پیچھے چھوڑ دے گا کیونکہ فرانس کو اب تک کی بدترین چیز کے حوالے سے جانا جائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں