احمد گوڈیل کا یوٹرن ، بڑا اعلان کردیا


پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں ہونے والی بدنظمی اور سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے بعد احمد گوڈیل کو پی سی بی کی جانب سے معطل کردیا گیا تھا۔

تاہم اب اچانک احمد گوڈیل نے یوٹرن لیتے ہوئے ایک بار پھر پی سی بی اورپی ایس ایل کے لیے اپنی خدمات پیش کردی ہیں۔

احمد گوڈیل نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی اور اس کا ویڈیو کلپ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا جس میں وہ کہہ رہے ہیں میں بطور پروفیشنل آرٹسٹ اور بطور انسان آج آپ سے بس یہی کہوں گا کہ پی سی بی کو جب بھی میری ضرورت پڑے گی میں ہر چیز کو ایک طرف رکھ کر ہمیشہ حاضر ہوجاؤں گا۔

انہوں نے مزید کہا پچھلے کچھ دنوں میں جو کچھ بھی ہوا وہ سب غیر متوقع تھا اور مجھے اس پر بالکل بھی فخر نہیں ہے۔

بہرحال میں نے اس تجربے سے بہت زیادہ سبق حاصل کیا اور اب میں صاف دل اورصاف ذہن سے آگے بڑھنا چاہتا ہوں۔

ہمارے ملک اور کرکٹ کے لیے ہماری محبت تمام بری چیزوں کو دور کرتی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں