احمد علی اکبر نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

احمد علی اکبر نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی


پاکستانی فلم و ٹی وی کے معروف اداکار احمد علی اکبر نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔

احمد علی اکبر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری اپلوڈ کی ہے۔

اسٹوری میں احمد علی اکبر نے خانہ کعبہ کا خوبصورت، پرسکون نظارہ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

احمد علی اکبر کی یہ اسٹوری سوشل میڈیا کے دیگر پیجز پر وائرل ہے جس پر صارفین اداکار کو اس مبارک سفر کے لیے مبارکبادیں دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ معروف اداکار احمد علی اکبر نے 1999ء میں اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا۔

وہ متعدد فلموں اور ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

38 سالہ احمد علی اکبر نے تاحال شادی نہیں کی ہے۔

آن اسکرین بہترین کیمسٹری کے سبب سوشل میڈیا پر کئی بار اداکار کو اداکارہ یمنیٰ زیدی سے شادی کرنے کے مشورے دیے جا چکے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں