احمد شہزاد نے آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن کو پاکستانی کھانوں کا شوقین بنادیا

احمد شہزاد نے آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن کو پاکستانی کھانوں کا شوقین بنادیا


لاہور: 

احمد شہزاد نے آسٹریلوی کرکٹرشین واٹسن کوپاکستانی کھانوں کا رسیا بنادیا۔

غیرملکی کھلاڑی کا کہنا ہے کہ احمد شہزاد لاہور میں مقامی علاقوں سے کھانا لاتے ہیں جوکہ بہت ہی زبردست ہے۔ مقامی لذیذ پکوانوں سے بھرے ٹیبل پر بیٹھ کرساتھ کھانا خوشگوار احساس ہے۔

شین واٹسن کے مطابق پاکستانی کھانے بہت ہی لذیز ہیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹویٹر پیج پرشین واٹسن کے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ پاکستان آنے کا تجربہ بہت ہی شاندار تھا، پی ایس ایل میں پاکستان کے مختلف شہروں کا دورہ کرنا بھی بہت زبردست تھا۔

لاہور، اسلام آباد اور کراچی بہت ہی خوبصورت شہر ہیں، اسلام آباد بہت ہی سرسبزہے، واٹسن نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کوشاندار قرا ردیتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے ہیرو سے ملاقات کرکے بہت اچھا لگا، وہ میرے کرکٹ ہیرو ہیں، میں ان سے بہت متاثر ہوں۔

اپنا تبصرہ لکھیں