احسن رمضان کو ورلڈ گیمز اسنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں شکست

احسن رمضان کو ورلڈ گیمز اسنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں شکست


 کراچی: پاکستان کے عالمی چیمپیئن احسن رمضان ورلڈ گیمز اسنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں ہمت ہار گئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست البامہ کے شہر برمنگھم میں ورلڈ  کنفیڈریشن آف پلیئرز اسپورٹس کے تحت کھیلی جانے والی چیمپیئن شپ میں 16 سالہ احسن رمضان کو ہانگ کانگ کے چیونگ کا وائی نے ایک آسان مقابلے میں شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

5 فریمز پر مشتمل میچ میں  احسن رمضان  نے پہلا فریم اپنے نام کیا، لیکن ان کے حریف نے اگلے تینوں فریمز میں اپنی سبقت دکھا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔


اپنا تبصرہ لکھیں