اتھیا شیٹی نے سنگیت کی تصاویر شیئر کردیں

اتھیا شیٹی نے سنگیت کی تصاویر شیئر کردیں


بالی ووڈ کے معروف اداکار سنیل شیٹی کی اکلوتی صاحبزادی اور اداکارہ اتھیا شیٹی نے کرکٹر کے ایل راہول کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد شادی سے قبل ہونے والی سنگیت کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر اداکارہ نے اپنے سنگیت کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر دیں، ان میں اداکار سنیل شیٹی کو بھی رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

انسٹاگرام پر سنگیت کی تقریب سے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے سنیل شیٹی نے اپنی بیٹی کے لیے نیک تمناؤں کے ساتھ خوبصورت پیغام بھی لکھا، انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’جس دن سے پیدا ہوئی ہوں مجھے اپنی انگلیوں پر نچا رہی ہو، آج اپنی شادی کے موقع پر اپنی دھن پر بھی نچا دیا۔ ہمیشہ خوش رہو‘۔

شادی سے قبل منعقد ہونے والی سنگیت سے چند تصاویر کرکٹر کے ایل راہول نے بھی شیئر کیں جس میں اس جوڑی کو اپنے دوستوں اور رشتے داروں کے ہمراہ ناچتے گاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اداکارہ اتھیا شیٹی اور کرکٹر کے ایل راہول کی شادی کی تقریبات سنیل شیٹی کے کھنڈالہ فارم ہاؤس میں منعقد ہوئی تھی۔ جس میں مہمانوں کی تعداد محدود رکھتے ہوئے صرف رشتہ داروں اور قریبی دوستوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

تاہم شادی کی استقبالیہ تقریب آئی پی ایل سیزن کے بعد ممبئی میں ہو گی، جس میں 3 ہزار سے زائد مہمان شریک ہوں گے جن کو دعوت نامے ارسال کردیے گئے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں