ابھی تک صرف منگنی ہوئی ہے آگے بہت ساری تقریبات باقی ہیں: ربیکا خان

ابھی تک صرف منگنی ہوئی ہے آگے بہت ساری تقریبات باقی ہیں: ربیکا خان


پاکستانی معروف ٹک ٹاکر، یوٹیوبر و کانٹینٹ کرئیٹر ربیکا خان نے کہا ہے کہ اُن کی ابھی تک صرف منگنی ہوئی ہے، ابھی بہت ساری تقریبات باقی ہیں۔

یاد رہے کہ معروف پاکستانی کامیڈین کاشف خان کی بیٹی، ربیکا خان نے رواں ہفتے اپنے دوست، کانٹینٹ کرئیٹر حسین ترین سے منگنی کر لی ہے۔

اس جوڑی کی پرتعیش منگنی کے چرچے تاحال سوشل میڈیا پر ہو رہے ہیں۔

منگنی کے بندھن میں بندھنے والی یہ خوبرو جوڑی بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نت نئی ویڈیوز اور یادگار لمحات شیئر کر رہی ہے جسے ان کے مداحوں و فالوورز کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

ربیکا خان نے اپنے یوٹیوب چینل پر نیا کانٹینٹ بھی اپلوڈ کیا گیا ہے جس میں وہ منگنی پر ملنے والے تحائف کو کھولتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں۔

ربیکا خان نے نئے وی لاگ میں کہا ہے کہ ابھی ہماری صرف منگنی کی ہوئی ہے، ابھی ہماری بہت ساری تقریبات باقی ہیں۔

ربیکا خان نے کہا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ ہمارے فینز طویل عرصے سے چاہتے تھے کہ ہم دونوں ایک ہو جائیں، ہمیں بہت سارے پیغامات موصول ہوتے تھے، پیار تو ملتا ہی تھا مگر اُن میں بہت سارے منفی تبصرے بھی شامل تھے۔

ربیکا خان نے اپنی ویڈیو میں مزید کہا ہے کہ مگر جو اللّٰہ چاہتا ہے اور جو اُس نے لکھا ہوتا ہے وہی ہو کر رہتا ہے، تو ہمیشہ یقین رکھنا چاہیے اور اللّٰہ تعالیٰ سے اچھے کی امید رکھنی چاہیے۔

یاد رہے کہ ربیکا خان اور حسین ترین کی منگنی سے قبل 6 تقریبات منعقد کی گئی تھیں جن میں ’بات پکی‘، ’قوالی نائٹ‘، ’ڈھولکی‘، ’ڈانڈیاں‘، ’مہندی‘ اور ’پری انگیجمنٹ ڈانس فوٹو شوٹ‘ شامل ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں