پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف گلوکار ابرار الحق کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں اور ان کا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔
ابرارالحق جو کہ اس وقت چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (انجمن ہلال احمر پاکستان) بھی ہیں نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔
ابرارالحق کا کہنا ہے کہ وہ بذریعہ انٹرنیٹ ہلال احمر پاکستان اور اپنی فلاحی تنظیم سہارا کی ذمہ داریاں سرانجام دیتے رہیں گے۔