آپ کی شخصی خصوصیات دماغی صحت کے لیے اہم

آپ کی شخصی خصوصیات دماغی صحت کے لیے اہم


لوگوں کی مخصوص خاصیتیں زندگی میں دماغی تنزلی کے حوالے سے اہم ثابت ہوسکتی ہیں۔

یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

تحقیق کے مطابق اصول پسند اور ملنسار ہونا عمر کے ساتھ آنے والی دماغی تنزلی سے زیادہ عرصے تک تحفظ فراہم کرسکتا ہے۔

طبی جریدے جرنل آف پرسنلٹی اینڈ سوشل سائیکولوجی میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ شخصی خصوصیات سوچنے اور رویوں کے رجحانات کا بھی اظہار ہوتی ہیں جس سے عندیہ ملتا ہے کہ کسی فرد کے رویے کس حد تک صحت مند یا نقصان دہ ہیں۔

کینیڈا کی وکٹوریہ یونیورسٹی کی اس تحقیق میں شامل ماہرین کا کہنا تھا کہ زندگی بھر کے تجربات ممکنہ طور پر کسی مخصوص بیماری یا عارضے جیسے معمولی دماغی تنزلی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ کلینکل پریکٹس میں ایسا تعلق نظر آتا ہے کہ مگر مکمل طور پر جاننا بہت مشکل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اعصابی خلل ایک ایسی چیز ہے جس کا تعلق دماغ سے ہے اور فکرمندی اور انہماک یا غور و فکر کو چھوٹے دماغی حصوں سے منسلک کیا جاتا ہے، مگر یہ ثابت کرنا بہت مشکل ہے کہ تناؤ/دماغی ورم اس جانب لے جاتے ہیں۔

اس تحقیق میں 2 ہزار کے قریب افراد کی شخصیتوں کا تجزیہ کیا گیا تھا اور ان کی 3 اہم شخصی خصوصیات کے کردار یعنی اصول پسندی، ملنسار اور نیوروٹزم کس حد تک بعد کی زندگی میں دماغی تنزلی میں کردار ادا کرتے ہیں۔

نیوروٹزم ایسی شخصی خصوسیت ہے جو کسی فرد کے تناؤ سے نمٹنے کی صلاحیت پر اثرانداز ہوتی ہے، نیوروٹک افراد گھبراہٹ، غصے اور کچھ زیادہ ہی خودشناس ہوتے ہیں، جس کے باعث وہ اکثر چھوٹی چیزوں کو بہت زیادہ خطرناک یا ان کے سامنے خود کو بے بس سمجھ لیتے ہیں۔

محققین کے مطابق اصول پسند افراد میں ذاتی نظم و ضبط اور زندگی کے مقصد کا شعور بہ زیادہ ہوتا ہے جبکہ ملنسار افراد زندگی کے بارے میں پرجوش ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو افراد اصول پسندی میں زیادہ یا نیوروٹزم میں کم اسکور حاصل کرتے ہیں ان میں عد کی زندگی میں دماغی تنزلی کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

اسی طرح زیادہ گھلنے ملنے والے افراد میں دماغی تنزلی کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں کم ہوتا ہے جبکہ ایسے افراد کو اگر معمولی تنزلی کا سامنا ہوتا بھی ہے تو بھی ان کے ریکور کرنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

اس سے قبل بھی طبی تحقیقی رپورٹس میں ثاب ہوا تھا کہ جو لوگ اپنے تجربات کھل کر بات کرتے ہیں اور نیوروٹزم کا کم شکار ہوتے ہیں، ان میں وقت کے ساتھ دماغی صحت متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں