آسٹریلوی کرکٹر جوش انگلس ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ سے قبل کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا کہنا ہے کہ جوش انگلس کا ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ سے قبل کوویڈ ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق جوش انگلس پروٹوکول کے مطابق میچ میں حصہ لیں گے لیکن وہ الگ ڈریسنگ روم استعمال کریں گے۔
آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ جوش انگلس فیلڈ کے دوران کھلاڑیوں سے فاصلے پر رہیں گے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج میلبرن میں کھیلا جارہا ہے۔