آسٹریلوی خاتون کرکٹر کے چھکے نے گاڑی کا شیشہ توڑ دیا

آسٹریلوی خاتون کرکٹر کے چھکے نے گاڑی کا شیشہ توڑ دیا


آسٹریلوی آل راؤنڈر ایلیس پیری کے چھکے نے گاڑی کا شیشہ توڑ دیا۔

بھارت میں ویمن پریمیئر لیگ کے میچ کے دوران ایلیس پیری نے زوردار شاٹ مارا جو باؤنڈری لائن کے باہر موجود گاڑی کے شیشے پر لگا۔

چناسوامی اسٹیڈیم میں آر سی بی کی ایلیس پیری نے 19 ویں اوور میں یو پی واریئرز کی دیپتی شرما کو زوردار چھکا مارا جو باؤنڈری لائن کے باہر نمائش کے لیے کھڑی کی گئی گاڑی پر لگا۔

اس شاٹ پر کھلاڑیوں اور اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے حیرانی کا اظہار کیا۔

اس میچ میں ایلیس پیری نے 37 گیندوں پر 58 رنز چار چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے بنائے۔


اپنا تبصرہ لکھیں