چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویدونگ کے دورہ پاکستان کے درمیان ان سے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ ملاقات میں پاک چین دو طرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور دفاعی امور پر بات چیت کی گئی۔
مزید بتایا گیا کہ چینی نائب وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔