آج کراچی کے نئے دور کا آغاز ہو گا: شہباز گل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ آج کراچی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ رہے ہیں جہاں وہ کراچی ٹرانسفارمیشن پیکج کے لیے 802 ارب روپے کا اعلان کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ آج کراچی کے لیے بڑا دن ہے، ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔

شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کراچی کو اس کی خوبصورتی، روشنیاں اور وقار لوٹانے کا اعلان کریں گے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ عمران خان کراچی کو مافیا سے نجات دلانے جا رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مافیا نے کراچی کی قسمت میں گندا پانی، کچرا، قبضہ مافیا اور بدترین ٹرانسپورٹ سسٹم لکھ رکھا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں