آج چاند زمین کے انتہائی قریب ہوگا


کراچی:  محکمہ موسمیات کے مطابق آج چاند زمین کے قریب ترین فاصلے پر آئے گا۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ رات 10بجکر47 منٹ پر چاند زمین کے قریب ترین فاصلے پر ہوگا، آج چاند کی چمک 99.6 فیصد ہوگی اور یہ رواں سال کا دوسرا سپرمون ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال4 سپرمون ہوں گے اور اس سپرمون کو وورم سپرمون کا نام دیاگیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 7 اپریل کوتیسرا سپرمون ہوگا اور اسے پنک سپرمون کا نام دیا گیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں