ڈیلس(راجہ زاہد اختر خانزادہ)ٹیکساس کنگ ارونگ میں ماہانہ محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پرمقامی نعت خوانوں نے ثناء خوانی کی،اس موقع پر علامہ مختیار احمد نعیمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت خواجہ غریب نواز جب لاہور آئے تو انہوں نے دیکھا کہ ایک ٹیلے سے نور کی شعاع آسمانوں کی جانب جا رہی ہے، تو میں سمجھ گیا کہ وقت کا کوئی کامل ولی یہاں موجود ہے، جس کے بعد وہ وہاں پہنچے تو وہاں مراقبہ کیا اور دریافت ہوا کہ حضرت داتا گنج بخش ہجویری کی قبر سے نور کی شعاعیں آسمان کی طرف جا رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ ایسے ہوتے ہیں بزرگ،انہوں نے کہا کہ ہم کتنے ہی ترقی کر جائیں مگر مانو بلی اگر سامنے سے گزر جائے تو یہ واہمہ ہم کو لاحق لگا رہتا ہے کہ کوئی نقصان ہو جائے گا، اس طرح عطر لگانے کیلئے کہا جاتا ہے جن چمٹ جائے گا، اس طرح جو ذہن میں بیٹھ جاتا ہے وہ رہتا ہے، انہوں نے کہا کہ اس طرح وہاں داتا صاحب کے ہاں ایک درخت تھا اور میاں میر آئے تو انہوں نے درخت کو کاٹا تو وہاں جو چشمہ نکلا وہ آج بھی کئی بیماریوں کی شفا ہے، داتا صاحب نے کشف المحبوب کتاب لکھی ،آپ اس کو پڑھیں، انہوں نے کہا کہ سکون صرف ایک چیز میں مل سکتا ہے،جو کہ روحانیت ہے، انہوں نے کہا کہ اس کے لئے آپ کو اور اس سے رابطہ کرنا ہو گا، جس کے پاس روحانیت ہو ، انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں کافی فراڈئیے بیٹھے ہوئے ہیں جو کہ پیر نہیں ہے مگر لوگ اس کی طرف جاتے ہیں، اس میں قصور وار ہم ہیں، اس فراڈئیے کا کوئی قصور نہیں، انہوں نے کہا کہ اگر علم کی قدر نہیں کرینگے تو اس طرح کے بہیروپئیے اور فراڈی ہم پر مسلط ہو جائینگے، انہوں نے کہا کہ ایک بزرگ نے کہا کہ نمازی جوتے چور نہیں ہوئے بلکہ جوتی چور نمازی بن گئے ہیں،اس طرح پیر دھوکے باز نہیں ہوتا بلکہ جو دھوکے باز تھے وہ پیر بن گئے ہیں، انہوں نے کہاکہ پیر کبھی دھوکے باز نہیں ہوتا بلکہ جو دھوکے باز تھے ووہ پیر بن گئے ہیں، انہوںنے کہا کہ پیر کبھی دھوکے باز ہو ہی نہیں سکتا، انہوں نے کہا کہ آج کل سوشل میڈیا کے دور میں لوگ جس طرف کا رجحان دیکھتے ہیں، ویسے ہی کلپ بنانے لگ جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے مرشد احمد رضا اور داتا صاحب ہیں، غوث پاک، علی ہجویری ہیں،جنہوں نے اپنی پوری زندگی اسلام کی تبلیغ کیلئے وقف کر دی، انہوں نے کہا کہ پہلے زمانے میں بادشاہ بزرگوں کے پیچھے چلا کرتے تھے، یہ ہوتے تھے، ہمارے مرشد کہ بادشاہ جن کے پائوں کی مٹھی اٹھا کر رکھتے تھے، مگر آج چرسی ،فراڈی، بھنگی جو کہ کبھی نہاتے نہیں وہ آج پیر بنے ہوے ہیں اور یہ جاہل آدمی ہیں، جاہل کبھی مرشد نہیں بن سکتا، انہوںنے کہا کہ آپ کو چاہیے کہ کشف المحبوب ججو کہ داتا صاحب نے لکھی ہے ، اس کتاب کو ضرور پڑھیں اور کتاب پڑھو گے تو صاحب کتاب سے رابطہ ضرور ہو جائے گا، انہوںنے کہا کہ کسی مولوی کی کوئی کرامات نہیں، بات تیرے اندر تھی کہ تو نے کب اس بات پر دھیان دیا ، اس طرح اگر دھیان دیا جائے تو چھوٹا بندا بھی بڑا ہو جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ داتاگنج بخش نے کہا کہ سارے اولیاء کے معاملات کی بنیاد صحابہ ہیں، اس طرح صحابہ کو چھوڑ کر کوئی بھی پیر یا ولی نہیں سکتا، انہوں نے کہا کہ آج کل کئی سجادہ نشین اولیا ء کے دربار سے وابستہ لوگ انتہائی بد تمیز ہو چکے ہیں کہ وہ صحابہ اکرام کے خلاف گستاخی کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ صحابہ اکرام نے ہی سب کچھ دیا ہے، اس موقع پر آخر میں ذکر اذکار اور نیاز لنگر بھی آنے والے افراد میں تقسیم کیا گیا۔