آئی پی ایل فرنچائز راجستھان رائلز کے فیلڈنگ کوچ کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا۔
ادھیاپور سے تعلق رکھنے والے ڈیشانت کو اہسپتال میں داخل اور چودہ روز کا قرنطینہ کرنے کی ہدات کی گئی ہے۔ فرنچانرز کی جانب سے اگلے ہفتے یواے ای روانگی سے پہلے تمام کھلاڑیوں اور سٹاف کے کورونا ٹیسٹ کرائے گئے ہیں۔بھارتی بورڈ کے پروٹوکول کے تحت ڈیشانت کو قرنطینہ کے بعد دو نیگیٹو ٹیسٹ رپورٹس کے بعد اسکواڈ کو جواِئن کرنے کی اجازت ہوگی۔ یاد رہے کہ اس وقت بھارت کورونا کیسز رکھنے والے ممالک میں سب سے نمایاں ہے۔