آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں محمد عامر ایک درجہ ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر آگئے۔
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بلے بازوں کی فہرست میں قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی تیسری پوزیشن برقرار ہے، بھارتی کپتان ویرات کوہلی بدستور نمبر ون ہیں، روہت شرما دوسرے، فاف ڈوپلیسی چوتھے، روس ٹیلر پانچویں، ڈیوڈ وارنر چھٹے، کین ولیمسن ساتویں، جوئے روٹ آٹھویں، کوئنٹن ڈی کک نویں اور ایرون فنچ دسویں نمبر پر ہیں۔
بولرز کی فہرست میں بھارتی بولر جسپریت بمرا پہلے نمبر پر ہیں اور ٹرینٹ بولٹ، مجیب الرحمان، کاگیسو ربادا، پیٹ کمنز، کرس ووئیکس، بالترتیب دوسرے سے چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔ محمد عامر ایک درجہ ترقی پاتے ہوئے ساتویں نمبر پر آگئے ہیں جب کہ میٹ ہینری، ،لوکی فرگوسن اور مچل اسٹارک بھی ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔