آئین کی تمہید میں لکھا ہے کہ ملک منتخب نمائندے چلائیں گے، مرتضٰی سولنگی

آئین کی تمہید میں لکھا ہے کہ ملک منتخب نمائندے چلائیں گے، مرتضٰی سولنگی


نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضٰی سولنگی نے کہا ہے کہ آئین کی تمہید میں لکھا ہےکہ ملک منتخب نمائندے چلائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عبوری حکومت آئینی عمل کی پیداوار ہے، ملک کا مستقبل آئین اور جمہوریت سے وابستہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئین کی تمہید میں لکھا ہےکہ ملک منتخب نمائندے چلائیں گے، انتخابات کی تاریخ دینا اور کسی تبدیلی کا اختیار صرف الیکشن کمیشن کے پاس ہے، الیکشن کمیشن واضح کرچکا ہے کہ انتخابات 8 فروری کو ہوں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں