آئرلینڈ بمقابلہ امریکا، موسم بہتر ہونے کے امکانات بڑھ گئے

آئرلینڈ بمقابلہ امریکا، موسم بہتر ہونے کے امکانات بڑھ گئے


لاڈرہل میں آئرلینڈ امریکا میچ کے موقع پر موسم بہتر ہونے کے امکانات بڑھ گئے، میچ کے دوران بارش کا امکان صرف 20 فیصد رہ گیا۔

لاڈرہل میں دن بارہ بجے کے لگ بھگ بارش کا 30 فیصد امکان ہے، یہاں جمعہ کو آئرلینڈ اور امریکا کا میچ کھیلا جانا ہے۔

میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر تیس منٹ پر شروع ہوگا، پاکستان کی امیدیں برقرار رکھنے کیلئے اس میچ میں آئرلینڈ کی جیت ضروری ہے۔

میچ واش آؤٹ ہونے پر پاکستان کو سپر 8 کی دوڑ سے باہر ہونا پڑے گا، موسم کی موجودہ صورتحال میں واش آؤٹ کے امکانات کم ہوگئے۔

واضح رہے کہ میچ کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے دونوں اننگز میں کم از کم پانچ اوورز کا کھیل لازمی ہے، میچ کیلئے 90 منٹ کا اضافی ٹائم بھی موجود ہوگا۔


اپنا تبصرہ لکھیں